Sunday January 19, 2025

گارڈن ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے خالی کروالی

لاہور: گارڈن ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کرواکر اصل مالکان کے حوالے کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر گارڈن ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او عمران انوار کی سربراہی میں کارروائی کی۔پولیس نے عدالتی احکمات پر ایل ڈی اے کیساتھ ملکر گارڈن بلاک میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کیا۔اس دوران قبضہ مافیا سے شہری شمیم اختر کی 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 02 کینال زمین پر 11 سال سے جاری قبضہ ختم کرواکر زمین اصل مالکان کے حوالے کی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی زمینیں ہتھیانے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔شہری قبضہ کے متعلق نان ایمرجنسی ہیلپ لائن 1242 پر کال کر سکتے ہیں۔

انتہاء پسندی کی وجہ مدارس نہیں، ہمارے اسکول اور کالجز ہیں، فواد چودھری

حکومت سواتین سال سے ون ویلنگ کر رہی ہے، حکمرانوں کے چہرے بےنقاب ہو چکے

نوازشریف کے دو آپشنز مسترد کرنے کے بعد اپوزیشن پرویز خٹک کو وزیراعظم بنانے پر متفق ہوئی۔سینئر صحافی کا دعویٰ

FOLLOW US