Sunday November 24, 2024

حکومت سواتین سال سے ون ویلنگ کر رہی ہے، حکمرانوں کے چہرے بےنقاب ہو چکے

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہےکہ حکمران اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں،عوام کو جواب دہ نہ سمجھنے والی حکمران اشرافیہ کو عوام نےہی کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے،خان زادوں،نواب زادوں اور شہزادوں سےجان چھڑا کر جمہوری اورپر امن طریقہ سےاسلامی انقلاب لانا ہوگا،جوائنٹ سیشن میں جسطرح حکومت نےسات،آٹھ ووٹوں کی اکثریت سےپورا نظام بلڈوز کیا ،یہ بدترین آمریت ہے،ایک ایسامعاملہ جس کاتعلق صرف سرکاری پارٹی سےنہیں22کروڑعوام سے ہے،اس میں بھی حکومت نے اپوزیشن کی بات نہیں سنی،گزشتہ سوا تین سالوں سے یہ حکومت ون ویلنگ کررہی ہے،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے کبھی بھی اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی،قوم کو یہ بھی معلوم ہےکہ بڑی اپوزیشن جماعتوں نے ہرمعاملے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا،ایوان میں مفادات پر لڑائی ہوتی ہے عوام کی کسی کوئی فکر نہیں،پی ٹی آئی کی حکمرانی ہویا ن لیگ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے،

پی ایس ایل کھلاڑیوں کو دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ دینے والی لیگ بن گئی، تنخواہ اتنی زیادہ کہ آئی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

سب کا مقصد ذاتی مفادات کا تحفظ ہے،چند خاندانوں کے لوگ سالہا سال سے لوگوں کی گردنوں پر سوار ہیں،حکمران طبقہ ہر دفعہ قوم کو دھوکہ دے کر کرسی اقتدار پر براجمان ہو جاتا ہے،اقتدار میں آکر ان حکمرانوں کا ایک ہاتھ عوام کی جیبوں میں دوسرا ملک کے وسائل پر ہوتا ہے،حکمرانوں کے چہرے اب بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، پانامہ لیکس اور پینڈورا پیپرز نے ان سب کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا،عوام سے اپیل ہے کہ اب مزید ان حکمرانوں کے دھوکے میں نہ آئے۔ جماعت اسلامی واحد آپشن کے طور پر میدان عمل میں موجود ہے،ہم اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود محدود وسائل سے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں،وقت آگیا ہے کہ قوم جماعت اسلامی کی ملک میں اسلامی نظام لانے کی جدوجہد کا ساتھ دے،اقتدار میں آکر ملک کے مسائل حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پشاور نے26جوڑوں کی شادی کے اخراجات اٹھائے۔ امیر جماعت نے شادی کے بندھن میں بندھنے والوں کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی, امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن اور الخدمت کی قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سراج الحق نے میڈیا کے نمائندوں اوردیگر شرکا کو بتایا کہ الخدمت نے اب تک پانچ سو50 افراد کی شادیوں کا بندوبست کیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ الخدمت صحت اور دیگر شعبوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے،الخدمت نے ملک بھر میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت اور تعلیم کے بندوبست کے لیے ادارے قائم کیے ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ الخدمت کی فلاحی سرگرمیوں میں مدد کریں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

نوازشریف کے دو آپشنز مسترد کرنے کے بعد اپوزیشن پرویز خٹک کو وزیراعظم بنانے پر متفق ہوئی۔سینئر صحافی کا دعویٰ

امیر جماعت نے کہا کہ اس وقت قوم پر جو نظام مسلط ہے، اس سے جان چھڑانے کے لیے ہمارے سب کے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں اور پاکستان بنایا مگر تمام وسائل کے ہوتے ہوئے آج پاکستان کا حال سب کے سامنے ہے،پی ٹی آئی ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار میں آئی اور سوا تین سال گزرنے کے باوجود ایک قانون بھی ایسا نہیں بنایا جو مدینہ کی فلاحی ریاست کی جانب سفر کی بنیاد رکھے،مہنگائی اور بے روزگاری پی ٹی آئی کے عوام کو دیے گئے تحفے ہیں،یہ حکومت اپنے مفادات کے بل اسمبلیوں سے پاس کروا رہی ہے،کرپشن اور لاقانونیت کا دور دورہ ہے اور ملک کے ہر کونے میں لوگ پریشان ہیں تاہم دو بڑی اپوزیشن جماعتیں بھی اسی ٹولہ کا حصہ ہیں اور اس سے قبل اقتدار میں رہ چکی ہیں۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ اب مزید اس حکمران طبقہ کی باتوں میں نہ آئے بلکہ تمام آزمائے ہوئے لوگوں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر سود کا خاتمہ کرے گی، عدالتوں میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے گا، طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرکے اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔

’مسلمان گردوارے میں نماز ادا کر سکتے ہیں‘ بھارت میں انتہاپسند ہندووں کی جانب سے نماز جمعہ پر پابندی کے بعد سکھ برادری کی پیشکش

FOLLOW US