Sunday January 19, 2025

خواجہ سراؤں کے 25 گرو پیپلز پارٹی میں شامل، بلاول کو وزیر اعظم بنانے کے عزم کا اظہار

کراچی : سندھ کے خواجہ سراؤں کے صوبائی صدر سمیت 25 گرو پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں خواجہ سراؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں رنگ و نسل کا فرق نہیں رکھا جاتا، اس میں گورا کالا ، ہندو مسلم سب ایک خاندان کی طرح پارٹی کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر خواجہ سراؤں کی صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر بندیا رانا نے بتایا کہ سندھ میں سرکاری کاغذات کے مطابق خواجہ سراؤں کی کل تعداد تقریباً پانچ ہزار ہے جبکہ کراچی میں ہی ہماری تعداد 18 ہزار سے زائد ہے۔خواجہ سراؤں کو ان کے حقوق نہیں دیے جاتے اس وجہ سے انہوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیوں کہ یہ پارٹی ان کیلئےکچھ کام کرسکتی ہے۔ بلاول بھٹو ملک کے واحد لیڈر ہیں جو ہر مظلوم طبقے کی کھل کر حمایت کرتے ہیں اس لیے ہماری برادری چاہتی ہے ایسا وزیر اعظم آئے جو ہمیں بھی حقوق دلائے۔

ملازمین گھروں سے کام کریں،نیا حکم جاری کر دیا ، نوٹیفیکیشن جاری

نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد لیکن کیوں آرہے ہیں؟ پتہ چل گیا

حریم شاہ نے شو کے دوران وفاقی وزیر کو فون کر کے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، شیخ رشید نے کہا کہ ‘بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا

FOLLOW US