Monday January 20, 2025

سٹیڈیم میں موجود شاداب کی ہمشکل خاتون سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر چرچے

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے اختتام کے باوجود سوشل میڈیا پر اب تک کرکٹ کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے جس کے پیش نظر آئے روز کرکٹ سے متعلق نت نئی ویڈیوز تصاویر یا بیانات سامنے آرہے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے شاداب خان کی ہمشکل خاتون ڈھونڈ نکالی ہے جو کہ ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نےخاتون کی سٹیڈیم سے لی گئی ہنستی مسکراتی تصویر کو شاداب خان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ شیئر کیا تاکہ اس حوالے سوشل میڈیا صارفین کی رائے بھی جانی جاسکے۔تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شیئر کی گئی تصویر میں موجود خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں، دونوں کی آنکھیں اور ہنسنے کا انداز ایک دوسرے سے خاصا مشابہت رکھتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ، پاکستان میں پہلی بار پیٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کر دیا

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ میں اسے کیسے نہ دیکھوں جس کے بعد زیر غور تصویر وائرل ہوگئی۔
تحریم نامی صارف نے شاداب کی ہمشکل خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا۔
ایک صارف نے دونوں کی مماثلت کو دھنیا پودینہ کی جوڑی سے تشبیہ دی۔
ایک صارف نے لکھا کہ سنا تھا کہ ہر انسان کے 6 ہمشکل ہوتے ہیں لیکن یہ ہمشکل مخالف صنف میں بھی ہوسکتے ہیں یہ آج پتہ چلا۔

خواجہ آصف نے نوازشریف سے کہا کہ فکر نہ کریں لوگ بھول جائینگے ، اب کہتے ہیں ہمیں ہدف بنایا گیا مراد سعید کا قومی اسمبلی میں خطاب

https://twitter.com/Tahreeeem11/status/1459948202745114624?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1459948202745114624%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F16-Nov-2021%2F1366271

FOLLOW US