Sunday January 19, 2025

پیٹرول سستا نہیں مہنگا ہوگا، اوگرا نے پاکستانیوں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرول 2 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔ اوگرا نے پٹرول 2 روپے فی لٹر مہنگا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز دی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں کرے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگرام پر پیشرفت نہ ہونے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی ردوبدل کا امکان نہیں ہے۔اس سے قبل وفاقی حکومت کے مشیر خزانہ نے ملک میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دیا۔ شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہوگا تو ہم بھی مزید مہنگا کریں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی پر لے دے ہو رہی ہے کیوں کہ تیل کی قیمت میں47 ڈالراضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے ساری درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیامیں جتنی قیمتیں بڑھی ہیں ہمارے ہاں اتنی نہیں بڑھیں ۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات کے بعد گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

دوسری جانب ذرائع اوگرا کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل تک رہی تاہم 6 نومبر کو
حکومت نے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے قیمتوں کا تعین کیا۔ ذرائع اوگرا کے مطابق 16 نومبر سے یکم دسمبر تک قیمتوں کے تعین کے لیے اوگرا نے ورکنگ کا آغاز کردیا ہے اور اب عالمی مارکیٹ کے مطابق آئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تمام ٹیکسز کی موجودہ شرح لاگو کرکے قیمتیں برقرار رکھ سکتی ہے، لیوی ٹیکس ختم یا کم کرکے صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل پر 9 روپے تک کا ریلیف بھی مل سکتا ہے، حکومت پیٹرول پر9 روپی62 پیسے اور ڈیزل پر9 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82.87 ڈالر فی بیرل ہوگئی جب کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 14 نومبر کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

کوئی کسر نہیں چھوڑجوانی میں بہت ۔۔وسیم اکرم نے خود اعتراف کرلیا، مداح بھی پریشان

انصاف میں پاکستان کے 128 ویں نمبر کے ذمہ دار وکیل و ججز ہیں

FOLLOW US