Sunday January 19, 2025

”اگر آپ کو یہی نہیں پتا تو پھر میں آپ سے کیا بات کروں “معروف صحافی سلیم بخاری نے مرحوم فلسطینی صدر یاسر عرفات کا تاریخی واقعہ بیان کردیا

لاہور: معروف صحافی اور تجزیہ کار سلیم بخاری نے اپنے 55سالہ صحافتی کیئریر میں مرحوم فلسطینی صدر یاسرعرفات کا ایک ایسا تاریخی واقعہ بیان کیا ہے کہ جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔ نجی ٹی وی ’24نیوز‘کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے 55سال ہو گئے ہیںصحافت کرتے ہوئے،کئی سال پہلے کی بات ہے کہ یاسر عرفات ماسکو جارہے تھے، راستے میں اُن کے طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو گھنٹے کے لئے ٹھہرناتھاری فیولنگ کے لئے،میں نے فلسطینی سفیر سے درخواست کی کہ میری بڑی خواہش ہے کہ میں یاسر عرفات سے ملوں اور ان کا انٹرویو کروں ،میری اس خواہش پر فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ میں ملاقات تو کروا کر سکتا ہوں لیکن انٹرویو کا وعدہ نہیں کرسکتا ،جس پر میں ائیرپورٹ پہنچا جہاں آرمی چیف جنرل ضیاءالحق نے ان کا استقبال کیا ۔

گھر آیا تو دیکھا کہ بھارتی ڈرامہ چل رہا ہے اور میری بیٹی ٹی وی کے سامنے کھڑے ہوکر پوجا کر رہی ہے، میں نے غصے میں کہنی مار کر ٹی وی دیوار کے اندر کر دیا

سلیم بخاری نے کہا کہ ائیرپورٹ پرفلسطینی سفیر میرے پاس آئے اور مجھے یاسر عرفات کے پاس لے گئے،فلسطینی صدر کو میں نے اپنا تعارف کروایا کہ میں صحافی ہوں جس پر انہوں نے مسرت کا اظہار کیا ،میں نے یاسر عرفات کو کہا کہ ہمیں زرا فلسطین کے کاز کے بارے میں بتائیں کہ یہ کیا ہے ؟میرا سوال سن کر فلسطینی صدر نے فوری طور پر انگریزی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو یہی نہیں پتا تو پھر میں آپ سے کیا بات کروں ؟یہ کہہ کر وہ دوسری طرف چلے گئے ۔یہ میرے صحافتی کیئریر میں بڑی شرمندگی کا موقع تھا لیکن مجھے خوشی بھی تھی کہ میں نے فلسطینی صدر کے بالکل پاس کھڑے ہو کر ان سے سوال کیا ۔

شعیب اختر اور اینکر نعمان نیاز میں صلح، وزیر مملکت علی محمد خان نے بھی پیغام جاری کردیا

FOLLOW US