Sunday January 19, 2025

سینئر اینکر جاوید چوہدری کا بیٹا 3 دوستوں سمیت شراب کے نشے میں دھت ہو کر سرکاری کالج میں گھس گیا

اسلام آباد : اسلام آباد کے معروف سرکاری کالج میں نشے میں دھت چار نوجوانوں کا حملہ ، خواتین سٹاف کو ہراساں کیا اور بچوں پر تشدد کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد F11/3کے سرکاری کالج فار بوائز میں چار نوجوان شراب کے نشے میں دُھت ہو کر اندر داخل ہوئے ، سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا اور وہاں موجود طلبا کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ تھانہ شالیمار میں متاثرہ کالج پرنسپل کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق وہ چار نوجوان فیضان مرزا، محمد فائز جاوید، حارث امتیاز اور فضل خان تھے جن میں سے ایک محمد فائز جاوید در اصل سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری کے صاحبزادے ہیں ۔ تھانہ شالیمار میں دی گئی درخواست کے مطابق ان چاروں نوجونوں نے نشے میں دھت ہو کر کالج میں داخل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ ، طلبا اور خواتین سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی اور تعلیمی ادارے کا تقدس پامال کیا لہذا ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جایئے اور طلبا کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔ دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ جاوید چوہدری کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں، دیکھ کر دل دہل جائے

محمد حفیظ کی 18 سالہ کیریئر اور 13 ہزار سے زائد گیندوں کے بعد پہلی نوبال یادگار بن گئی

“مجھے پتہ ہے کہ میں نے آپ کو مایوس کیا ” حسن علی خود میدان میں آگئے

FOLLOW US