Sunday January 19, 2025

محمد حفیظ کی 18 سالہ کیریئر اور 13 ہزار سے زائد گیندوں کے بعد پہلی نوبال یادگار بن گئی

لاہور : قومی ٹیم کے سینیئر آل رائونڈر محمد حفیظ نے اپنے 18 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی نو بال نہیں کی تھی تاہم آسٹریلیا کے خلاف دو روز قبل سیمی فائنل میں ان سے یہ اعزاز بھی چھن گیا ۔ آف سپنر محمد حفیظ نے اپنے 18 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 13,061 گیندیں کیں اور ایک مرتبہ بھی ان کی گیند نو بال قرار نہیں پائی تاہم دبئی میں ڈیوڈ وارنر کی جانب سے چھکا لگانے والی ڈبل باؤنس ڈلیوری بین الاقوامی کرکٹ میں 2175.5 اوورز کے بعد حفیظ کی پہلی نو بال کے ریکارڈ میں جائے گی۔ محمد حفیظ کی جانب سے کرائی گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی اور دو باؤنس کے بعد وکٹ سے باہر جانے ہی والی تھی کہ وارنر نے کریز کئی قدم آگے نکلتے ہوئے چھکا دے مارا اور اماپئر نے بھی گیند کو نوبال قرا دے دیا۔

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آگئیں، دیکھ کر دل دہل جائے

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے وارنر کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کھیل کی روح کے منافی اور شرمناک قرار دیا۔ بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اس معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وارنر کو اس عمل پر شرم آنی چاہیے، انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں یہ بھی کہا کہ رکی پونٹنگ اور شین وارن ویسے تو سپورٹس مین سپرٹ کی بات کرتے ہیں تو کیا وہ اب کچھ کہیں گے؟یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چار سال پہلے تک ڈبل باؤنس ڈلیوری پلیئنگ کنڈیشنز میں قانونی تھی۔ 2017ء میں قوانین کو تبدیل کیا گیا تھا اور ایک ایسی ڈیلیوری جو پاپنگ کریز سے پہلے ایک سے زیادہ بار باؤنس ہوتی ہے، کو نو بال قرار دیا گیا تھا۔

“مجھے پتہ ہے کہ میں نے آپ کو مایوس کیا ” حسن علی خود میدان میں آگئے

پاکستانی کرکٹ سے کتنا پیار کرتے ہیں؟ آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بڑا اعتراف کرلیا

FOLLOW US