Sunday January 19, 2025

شدید سردی اور ۔بارشیں کب تک ہوں گی ۔ محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بری خبر سنا دی

لاہور: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں پر مشتمل بارش برسانے والا سسٹم نومبر کے آخری ہفتے میں لاہور پہنچے کا جس کے نتیجے میں لاہور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے بارش سے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا بلکہ گزشتہ کئی روز سے جاری فضائی آلودگی میں بھی کمی واقعہ ہونےکا امکان ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار رہا جس کے نتیجے میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 360 ریکارڈ کی گئی مزید برآں محکمہ ماحولیات نے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 16978 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی محکمہ ماحولیات نے متعدد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروا دیا جبکہ ان گاڑیوں سے جرمانے کی مد میں 96 لاکھ روپے موصول کئے۔

ڈالر کی مسلسل بلند پرواز کے باعث گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے فی گاڑی اضافہ کردیا ہے

حسن علی پاکستانی ٹیم کی جان اور فائٹر ہے،فرنٹ لائن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے رہتے ہیں : ثقلین مشتاق

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے پرعوام کو9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنےکا امکان

FOLLOW US