Monday January 20, 2025

ڈالر کی مسلسل بلند پرواز کے باعث گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے فی گاڑی اضافہ کردیا ہے

لاہور: ڈالر کی مسلسل بلند پرواز کے باعث مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمت میں 2 سے 5 لاکھ روپے فی گاڑی اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جا رہا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں تیار ہونے والی سب سے چھوٹی گاڑی 17 لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی خریداری عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کو گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے حصول کے لئے لاکھوں روپے آن بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے کار ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی کمپنیوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور یہ اجارہ داری اسی صورت میں ٹوٹ سکتی ہے جب حکومت ملک میں د*یبرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لے۔

حسن علی پاکستانی ٹیم کی جان اور فائٹر ہے،فرنٹ لائن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے رہتے ہیں : ثقلین مشتاق

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے پرعوام کو9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنےکا امکان

گیس کو بھول جائیں ۔۔؟ گھریلو صارفن کو دن میں کتنی دیر کیلئے گیس ملے گی۔حکومتی اعلان نے عوام کو نئی مشکل میں ڈال دیا

FOLLOW US