Wednesday January 22, 2025

مہنگائی کا ایک اور طوفان، سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں ٹماٹر کی ڈبل سینچری، بیشتر سبزیوں کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی

لاہور : مہنگائی کا ایک اور طوفان، سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں، ٹماٹر کی ڈبل سینچری، گراں فروشوں نے سبزی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا، بیشتر سبزیوں کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں گراں فروشوں نے سبزی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے اب سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں لال ٹماٹر کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی جبکہ آلو، مٹر، لہسن اور ادرک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں بیشتر سبزیاں 100 روپے سے زائد کی قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔ سبزی فروشوں کے مطابق مارکیٹ میں سبزی مہنگے داموں آرہی ہے، جس کی وجہ سے ہم بھی اسی قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

کیا آپ سابق آرمی چیف ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور سابق وزیر داخلہ کیخلاف اقدامات اٹھائیںگے؟عدالت میں وزیراعظم سے صحافیوں کے سخت سوالات، وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟

دکان داروں کا موقف ہے کہ منڈی میں روزانہ سبزیوں کی نئی قیمتیں ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے ہم خود پریشان ہیں۔ دوسری جانب شہریوں نے سبزی کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے پر حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی اور قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.67 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث مہنگائی کی مجموعی شرح 15.21 پر پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی حکومت خطرے میں، عمران خان کی کابینہ کے صرف تین سے چار فیصد لوگ ان کے ساتھ ہیں، ۔سینئر صحافی کا دعویٰ

ایک ہفتے کے دوران 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 72 روپے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2489 تک پہنچ گئی، گھی کی قیمت میں10 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ اسی طرح ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کمی آئی، پیاز کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی آئی ہے۔

پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی نے بھی ویرات کو ہلی کو بڑا جھٹکا دیدیا

FOLLOW US