Monday November 25, 2024

ملالہ نے لاکھوں چاہنے والوں کے دل توڑ دئیے ،رشتہ ازدواج میں منسلک ،دولہاکون ہے اورکیاکرتاہے ؟تفصیلات جانیں

برمنگھم : امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔ذرائع کے مطابق ملالہ کے شوہر عصر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عصرملک لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے، عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز، 18 رکنی سکواڈ کا اعلان، شعیب ملک اِن، حفیظ آؤٹ

آج ملک بھر کاموسم کیسا رہے گا، کب تک بارشوں کا امکان ہے؟جانیے

FOLLOW US