Wednesday January 22, 2025

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز، 18 رکنی سکواڈ کا اعلان، شعیب ملک اِن، حفیظ آؤٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ آصف علی ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عماد وسیم، خوش دل شاہ، محمد نواز ، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہ نواز دھانی اور عثمان قادر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے تاہم ان کی فٹنس اور پرفارمنس دیکھ کر یوں ہی لگتا ہے کہ وہ مزید بھی کھیلیں گے۔ سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے خود ہی معذرت کرلی تھی جس کے باعث انہیں سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا

آج ملک بھر کاموسم کیسا رہے گا، کب تک بارشوں کا امکان ہے؟جانیے

کوہلی کی چھٹی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا۔ ویرات نے بتادیا،شائقین کیلئے بڑی خبر

بھارت کا سفر تمام ہوا۔انڈین ٹیم جیت کر بھی ہار گئی، نیمبیا کو آخری میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی،ورلڈ کپ کی دوڑ سے بھی باہر

FOLLOW US