Wednesday January 22, 2025

رانی مکھرجی کس معروف اداکار کے عشق میں مبتلا ہیں؟اداکارہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے عشق میں مبتلا ہونے کا اعتراف کر لیا ۔ رانی مکھرجی اور سیف علی خان اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ کے سلسلے میں رنویر سنگھ کے شو ’دی بِگ پکچر‘کی آنے والی قسط میں شرکت کریں گے اور دونوں ستارے کچھ دلچسپ کہانیاں اور انکشافات بھی کریں گے۔شو میں شرکت سے قبل رنویر سنگھ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رانی مکھرجی نے اعتراف کیا کہ فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں بالی وڈ اداکار عامر خان سے محبت ہوگئی تھی،ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فلم ’غلام‘ میں عامر خان اور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھا ہے، اتنے بڑے بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ بہت سارا کام کرنے پر انہیں فخر ہے۔

کرنٹ افیرز اور نیوز چینلز کو خبرنامے سے پہلے پاکستان کا نقشہ دکھانے کا حکم

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان گروپ سٹیج پر ناقابل شکست رہنے والی واحد ٹیم بن گئی سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے ہرایا

جن ممالک سے پاکستان کا موازنہ کیا جا رہا ہے تنخواہیں بھی ان کے برابر دیں بڑی آواز بلند ہوگئی

FOLLOW US