Monday April 29, 2024

پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ،پی ڈی ایم جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، ان کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور پی ڈی ایم جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں، ان کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا، اس لیے لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دو ٹوک موقف۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور پی ڈی ایم جماعتیں فیڈریشن کی مخالف ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی کی تحریکوں کی طرح اس دفعہ بھی پی ڈی ایم کو مایوسی ہو گی لیکن حکومت گرانے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) واحد سیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی حامی اور قومی سیاسی جماعت ہے۔

شعیب کی تیز ترین ففٹی،شوہرکے چوکوں چھکوں پرگرائونڈ میں  بیٹھی ثانیہ مرزا کاکیاردعمل تھا،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کا نہ تو کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا، اس لیے لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔ پی ڈی ایم احتجاج اور مارچ کا شوق پورا کر لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا قومی ہے جس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ اسمبلی سے باہر بیٹھنے والے وقت کا انتظار کریں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ 2023 کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی جبکہ تحریک انصاف کو کمزور ملکی معیشت ورثے میں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار ملا تو خزانہ خالی اور ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا جبکہ ملک کو اندرونی و بیرونی سطح پر بحرانوں کا سامنا تھا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم پر مزید ظلم کر رہی ہے جبکہ 30 ڈالر سے زائد فی ایم ایم بی ٹی یو کی خریداری ایک اور بڑا اور سنگین اسکینڈل ہے۔

’پریشان نہ ہو ممبئی کیلئے ٹکٹ لے لیا ہے‘، بھارت کی شکست پرسوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

جب تک زندہ ہوں پنجاب اور پاکستان کا دشمن رہوں گا قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبد الرزاق قندھار حملے میں ہلاک ہو گئے

FOLLOW US