Wednesday January 22, 2025

’پریشان نہ ہو ممبئی کیلئے ٹکٹ لے لیا ہے‘، بھارت کی شکست پرسوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ممبئی: ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کی تمام امیدیں افغانستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف فتح سے جڑی تھیں تاہم افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ افغانستان کی فتح کے ساتھ ہی جہاں کیویز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے اور اس کی وطن واپسی کا ٹکٹ کٹ چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں ٹویٹر پر ممبئی ایئرپورٹ ٹرینڈ کر رہا ہے اور صارفین نے تو ٹویٹر پر بھارتی ٹیم کے ممبئی ایئرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ ایک صارف نے ممبئی ائیرپورٹ کا منظر دکھایا ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔

جب تک زندہ ہوں پنجاب اور پاکستان کا دشمن رہوں گا قندھار پولیس کے سربراہ جنرل عبد الرزاق قندھار حملے میں ہلاک ہو گئے

ایک صارف نے بھارتی کرکٹرز کی ایئرپورٹ پر واپسی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ ’بھارتی ٹیم کی ممبئی ایئرپورٹ آمد پر مستقبل کی ایک تصویر‘۔
ایک پوسٹ میں بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے تصویر والی میم شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ بھارتی شہری ایئرپورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی صارفین کی جانب سے ممبئی ائیرپورٹ کے ساتھ میمز اور پوسٹس کا سلسلہ جاری ہے
ایک ٹوئٹ میں صارف نے میم شیئر کی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے۔

FOLLOW US