Thursday January 23, 2025

مما آپ موٹی ہیں،ثانیہ مرزا کو بیٹے اذہان کا جواب، شعیب ملک ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک اس وقت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور اس مرتبہ آئی سی سی نے بیگمات اور بچوں کو بھی ہمراہ رکھنے کی اجازت دی تھی جس کی وجہ سے ثانیہ مرزا ان کے ساتھ ورلڈ کپ میں نہایت خوبصورت وقت گزار رہی ہیں جو کہ چھٹیاں منانے سے کم نہیں ہے ۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تازہ دلکش تصاویر کے ساتھ روزمرہ زندگی کے معاملات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنے شوہر سے مختلف انداز میں اظہار محبت کر رہی ہوتی ہیں لیکن اس دوران ان کے بیٹے کی جانب سے پیچھے سے کہے گئے ایک جملے نے ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکزبنا دیاہے جبکہ ویڈیو میں بھی شعیب اختر ایک دم دبخوردہ رہ جاتے ہیں اور ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے ۔

پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی، شوکت ترین نے خبردار کردیا

ثانیہ مرزا ویڈیو میں وہ شعیب سے مزاحیہ انداز میں سوال پوچھ رہی ہے کہ اگر وہ پھر سے موٹی ہو جائے تو کیا وہ ان سے ایسے ہی پیار کرتے رہیں گے؟۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب بہت مثبت انداز میں جواب دیتے ہے کہ بلکل وہ ایسے ہی رہیں گے کہ اچانک ان کا تین سالہ بیٹا اذہان جواب دیتا کہ مما آپ موٹی تھی۔ اذہان کے اس طرح جواب دینے پر ثانیہ اور شعیب دونوں ہنس پڑے اور شعیب ملک نے پانی پیتے ہوئے ایک دم پانی منہ سے باہر نکال دیا کیونکہ وہ ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو10 رنز سے شکست دیدی

حکومت پٹرول اور ڈالر کی قیمت 200 روپے تک لے جانا چاہتی ہے خورشید شاہ نے حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

FOLLOW US