Tuesday January 21, 2025

آریان کی ضمانت کون سی معروف ترین ادکارہ نے دی ۔ مداحوں کیلئے بڑی خبر

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت تو مل گئی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آریان کی ضمانت کے مچلکوں پر کس معروف بھارتی اداکارہ نے دستخط کیے؟نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان تقریباً 28 روز تک منشیات کیس میں زیر حراست رہے اور بھارت کے سابق اٹارنی جنرل مکھل روہت جی نے 3 روز تک ہائیکورٹ میں کیس لڑ کر آریان کی ضمانت منظور کروائی۔ممبئی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ کچھ شرائط پر آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی۔

بالآخر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے

آریان خان کے ضمانتی مچلکوں پر شاہ رخ کے کیرئیر کی ابتدائی دنوں کی ساتھی اور معروف بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے دسختط کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں اور کچھ ہی دیر بعد انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ آریان خان کی گرفتاری کے معاملے پر سلمان خان اور شترو گھن سنہا سمیت بالی وڈ اداکاروں کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حمایت میں بیانات دیے تھے۔

ڈالرکی قدر میں کمی سے چار روز میں فی تولہ سونا14 ہزار700 روپے سستا ہوگیا

ضمنی الیکشن این اے133، پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

FOLLOW US