Wednesday January 22, 2025

ضمنی الیکشن این اے133، پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور: الیکشن کمشین نے این اے133ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے، دونوں میاں بیوی کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمشین نے این اے133 کے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کرتے ہوئے مسترد کردیے ہیں۔ جمشید چیمہ کے کورننگ امیدوار مسرت چیمہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، دونوں میاں بیوی کے تصدیق کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں، جمشید اقبال چیمہ کا تجویز کنندہ ماڈل ٹاون کا رہائشی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے متعلق مئوقف سامنے آگیا

اسی طرح نصیر احمد بھٹہ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 60 کے تحت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجودہ حلقہ کا ہونا چاہیے، الیکشن رولز کے تحت جمشید اقبال چیمہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب این اے133 کے سلسلے میں پینا فلیکس اور بل بورڈز مطلوبہ سائز سے بڑا لگانے کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا نوٹس لے لیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ ن کے امیدوار شائستہ پرویز ملک، پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل سے جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں سے یکم نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے این اے133 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کردی ہے، پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں این اے 133 کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ حالات معمول پر آنے تک این اے 133 لاہور کا الیکشن ملتوی کیا جائے، کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، جس کے باعث انتظامیہ احتجاج کے باعث لاہور ضمنی الیکشن کی تیاری سے قاصر ہے، پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن سے حالات معمول پر آنے کے بعد ضمنی الیکشن کرانے کی درخواست ہے۔

علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟

بھارت کہیں ورلڈکپ سے آؤٹ ہی نہ ہو جائے ۔شعیب اختر کی بھارت سے متعلق دلچسپ پیش گوئی

FOLLOW US