Wednesday January 22, 2025

علما کے وفد کا فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار، پھر وزیر اعظم نے کیا کیا؟

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے جانے والے علماء کرام کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کی موجودگی میں مذاکرات سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کالعدم تنظیم کے مسئلے پر علماء کرام کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے اس موقع پر فواد چوہدری اور طاہر اشرفی کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا جس پر وزیر اعظم نے دونوں کو اجلاس سے چلے جانے کو کہہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے علماء کے وفد نے وزیر اعظم کے سامنے فواد چوہدری کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے اور کہا کہ وزرا کو مذہبی معاملات میں غیر ضروری بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

بھارت کہیں ورلڈکپ سے آؤٹ ہی نہ ہو جائے ۔شعیب اختر کی بھارت سے متعلق دلچسپ پیش گوئی

عمران خان کا وژن درست نہیں،انہیں فالو کرنا چھوڑ دیا ڈی چوک پر دھرنے میں باقاعدگی سے جاتی تھیں

FOLLOW US