Sunday May 19, 2024

کالعدم جماعت کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قومی سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں ڈی جی آئی بی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ایم او، وزیراطلاعات، وزیر دفاع پرویز خٹک، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظہیراحمد بابر، وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی شریک ہوئے.اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر حکمت عملی بنانے پر غورکیا گیا اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر بھی حکمت عملی بنانے پرغور کیا جائے گا ملکی داخلی اوربیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ریاستی رٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سلامتی اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔

تحریک انصاف کو تاریخی بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم ترین رہنما پیپلزپارٹی کو پیارا ہو گیا

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے موقف اپنایا کہ کالعدم جماعت کے سربراہ کو نہیں چھوڑا جا سکتا۔فرانسیسی سفیر کی بےدخلی سے متعلق بھی کوئی بات نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق عسکری قیادت بھی ان معاملات پر سیاسی قیادت کے ساتھ ایک پیج پر ہے۔ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت نے موقف اپنایا کہ کالعدم جماعت کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،کالعدم جماعت ملک میں افراتفری پیدا کر رہی ہے۔اجلا س میں پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والوں کے خلاف رینجرز کو ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔عسکری قیادت نے کہا کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں کے حوالے کیے جانے تک بات نہیں ہو سکتی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو یرغمال بننے نہیں دے گا کالعدم جماعت سے جو معاہدہ کیا اس پر وزیراعظم کی منظوری سے دستخط کیے انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پاکستان کی دفاعی لائن ہے حکومت کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی فرانسیسی سفیر پاکستان چھوڑ کر چلا گیا شیخ رشید نے کہا کہ حالات خراب ہوئے تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لیبک (پاکستان) کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں اور ممکنہ طور پر وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری مذاکرات کریں گے اور ہماری کوشش ہے کہ معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا گیا ہے

کم عمر ن لیگی رکن اسمبلی ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو کی فرانزک رپورٹ جاری ، ویڈیو اصلی تھی یا جعلی ؟ لیگی کارکنان کیلئے حیران کن خبر

انہوں نے کہا کہ حکومت، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر قائم ہے لیکن ٹی ایل پی نے تاحال سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیں. وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان آئند چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم کا بیانیہ دراصل پوری قوم کا بیانیہ ہوگا شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیے تھے. اس سے قبل اجلاس کے بعد صحافیوں سے انتہائی مختصر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کے ساتھ مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار نہیں ہوا جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کریں گے.

FOLLOW US