Monday January 20, 2025

50فیصد پاکستانی شلوار قمیض کیوں پہنتے ہیں ؟ مہوش حیات نے ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانی سن کر آگ بگولا ہو گئے

اسلام آبباد : 50فیصد پاکستانی شلوار قمیض کیوں پہنتے ہیں ؟ مہوش حیات نے ایسی وجہ بتا دی کہ پاکستانی سن کر آگ بگولا ہو گئے ۔۔۔اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ میڈیا سےاداکارہ مہوش حیات نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں آج کل اچھے اسکرپٹ نہیں مل رہے اور وہ رونے دھونے والے اسکرپٹ پر کام نہیں کرنا چاہتیں جبکہ فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ پر کام چل رہا ہے ۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ لگتا ہے50 فی صد پاکستانی اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ مہوش حیات نے عوام سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مزید وقت دینے کی اپیل کردی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بہت بری حالت میں ملک ملا تھا،اسے درست کرنے کیلئے بھی وقت دینا چاہیے۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چھڑی چلاتے ہی سب ٹھیک ہوجائے ،نیا پاکستان ابھی بننے کے عمل میں ہے۔

وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی شخصیت نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں 

چھٹیوں لے کر پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والے شیخ رشید کو وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی بنیادوں پر واپس بلا لیا

فیس بک اور ٹوئٹر کا مقابلہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم باقائدہ لانچ ہونے سے پہلے ہی ہیک ہو گیا

FOLLOW US