Saturday May 11, 2024

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم کل سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان سعودی ولی وعہد کی دعوت پر کل سے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، دورے کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب کادورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود اور دیگر کابینہ ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ وزیراعظم ریاض میں منعقدہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا تجربہ شیئر کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سال مارچ میں سعودی ولی عہد نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کے نام سے منصوبے شروع کیے تھے۔ ان کا مقصد کرہ ارض اور قدرتی حیات کا تحفظ ہے۔

عمران اپنی سیاست بچانے کے لیے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن

وزرات خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب کی قیادت سے دوطرفہ معاملات پر بھی بات چیت کریں گے جس میں تجارتی اور معاشی تعلقات کو بڑھانے، پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع کی فراہمی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بہبود کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستانی کی باری ہے انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔لیگی رہنما خواجہ آصف

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

FOLLOW US