Thursday March 28, 2024

عمران اپنی سیاست بچانے کے لیے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے آخر کے د و سال اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ اس وقت حکومت اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان ایک دراڑ پڑ گئی ہے لہٰذا ان کی جگہ بن رہی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی ضمانت پر بہت اطمینان ہوا ، دو سال سے وہ حراست میں تھے میں سمجھتا ہوں ڈومیسائل کا فرق تھا جس کی وجہ سے انہیں دو سال جیل میں گزارنے پڑ گئے جب کہ نوازشریف جو سزا یافتہ ہیں انہیں ضمانت دے دی جاتی ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ خورشید شاہ کی ضمانت کے بعد وہ الزام ختم ہوگیا جو بہت خطرناک تھا۔

رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستانی کی باری ہے انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔لیگی رہنما خواجہ آصف

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کےساتھ کہیں دیکھنے میں نہیں آئی۔ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دوبارہ واپسی سے متعلق بات کی اور کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کا پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کیساتھ دوبارہ کوئی تعاون ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی معافی نہیں مانگ سکتی۔ پی ڈی ایم سے متعلق رائے پارٹی اجلاس میں دوں گا۔ واضح رہے کہ رواں برس ہی پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کے کسی پلیٹ فارم میں شرکت کرتے نہیں دیکھا گیا۔

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

ہاں مجھ سے غلط کام ہوا،اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار رنبیر کپور کیساتھ شرمناک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعتراف کر لیا

FOLLOW US