Monday January 20, 2025

رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستانی کی باری ہے انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔لیگی رہنما خواجہ آصف

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستانی کی باری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر لیگی رہنماؤں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ڈالر کی قیمت بڑھنے پے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا،انہوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اب پاکستان کی باری ہے۔وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس چلے جائیں گے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں ،انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش اسلامی ممالک کی فہرست سے نکلنے کو تیار، بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

قرضے بڑھے ہیں، رضا باقر نے سنگدلی دکھائی۔انہوں نے رضا باقر کے ڈالر سے متعلق بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی بیان ہے،وہ الیکشن لڑیں منتخب ہو کر آئیں اور یہاں بات کریں۔ واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر کم ہونے سے اگر کچھ پاکستانیوں کو نقصان ہورہا ہے تو سمندر پار پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فائدہ بھی ہورہا ہے۔ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر مہنگا ہونے کے نقصانات بتاتے ہیں کہ اگر ڈالر ایک روپے بھی مہنگا ہوجائے تو پاکستان پر قرضوں میں کئی ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے اور اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔ وہیں دوسری طرف ڈالر کو کنٹرول میں ناکام گورنر اسٹیٹ بینک برطانیہ میں ڈالر مہنگا ہونے کے فوائد گناتے پھر رہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے برطانیہ کے شہرمانچسٹرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو فائدہ اور کچھ کو نقصان ہوتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان کےبھیجے پیسے ان کے پیاروں کو زیادہ ملتے ہیں، صرف ان لوگوں کی بات نہ کریں جنہیں نقصان ہوتا ہے، جنہیں فائدہ ہوتا ہے ہمیں ان لوگوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے، اس سال اگر ہماری ترسیلات زر 30 ارب ڈالر ہوجاتی ہیں اور چند ماہ میں روپے کی قدر میں 10 فیصد بھی کمی ہوئی تو اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کو 3 ارب ڈالر (500ارب روپی)اضافی ملیں گے۔

ہاں مجھ سے غلط کام ہوا،اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار رنبیر کپور کیساتھ شرمناک اسکینڈل پر خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعتراف کر لیا

عوام کہاں جائے ؟پیٹرول مزید 30روپے فی لیٹرتک مہنگا کرنے کی تیاریاں، مہنگائی سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

FOLLOW US