پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف، فیٹف ) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ ایف اے ٹی ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کرے۔پاکستان نے اب تک 34 میں سے30 شرائط پوری کرلی ہیں،باقی شرائط پر عمل درآمد کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔ فیٹف کے مطابق پاکستان نے منی لانڈرنگ کو روکنے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔پاکستان کو استغاثہ اور قانون سازی میں مزید بہتری کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ترکی اور اردن کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
گرفتاری کا خوف، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے کہاں پناہ لے لی ؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ
’تم ٹائم بم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہو‘ شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دے دی