Sunday January 19, 2025

فہد مصطفی کا عمران خان پر طنز،وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے،یہ ہوتا ہے لیڈر،بیان

کراچی: اداکار فہد مصطفی نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا ہے۔گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول 10 روپے 49 پیسے اضافے کے بعد 137 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ پیٹرول کی قیمت ہوشربا اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا اور لوگ اچانک قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ کرنے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔ گزشتہ دو روز سے پیٹرول پرائس ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ اداکار فہد مصطفی نے بھی گزشتہ روز پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھاسکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے۔یہ ہوتا ہے لیڈر۔ایک صارف نے فہد مصطفی سے ٹوئٹر پر سوال کیا ڈیئر سر اب تھوڑا گھبرا لیں صارف کے اس سوال کے جواب میں فہد مصطفی نے کہا تھوڑا نہیں اب کھل کے گھبرائیں۔

پی ٹی آئی حکومت کے ساڑھے تین سال ، پیٹرول 72 روپے اور ڈیزل 83روپے ریکارڈ مہنگا ، صرف ٹیکسز کی مد میں 500ارب جیبوں سے نکال لئے گئے

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا عمران خان کے گلے پڑ گیا، وزارت عظمیٰ خطرے میں پڑ گئی، وزیر اعظم ہائوس میں کھلبلی

معروف دانشور،استاد اور کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی انتقال کر گئے

FOLLOW US