Wednesday April 24, 2024

’’عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی‘‘ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں، یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

کراچی : ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں ، یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے، عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کے دوران مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹ نکلا۔انہوں نے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کہاں ہیں ؟ یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے۔ عمران خان جیسا چور اور کٹھ پتلی وزیر اعظم ملک کی تاریخ میں نہیں گزرا۔

12 سالہ پاکستانی بچے نے بھارت کے بڑے کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔ہر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ڈیل کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا اور مرنا بھی مہنگا ہو چکا ہے۔ ملک میں تاریخی بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی ہے۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو اپنا وعدہ پورا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے کیونکہ ہماری حکومت عوام دوست ہو گی۔
ہم غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے اور پیپلز پارٹی حکومت میں آنے کے پہلے روز ہی تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔ اقتدار سنبھالتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کو ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانے دے گی جو آئین کے خلاف ہو اس کی ہم بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آمریت کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی کی ضرورت تھی اور آج بھی سلیکٹڈ حکومت گرانے کے لیے پیپلز پارٹی سفید پوش طبقے کی آخری امید ہے۔

کیا شارخ خان کے بیٹے آریان خان کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا؟ کروز شپ پر ہوئی پارٹی کی اصل ویڈیو تو اب منظر عام پر آگئی

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مشاورت بھی ہوئی ہے اور انہوں نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کی۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے چار وزراء کو جی ایچ کیو آنے سے روک دیئے جانے کا دعویٰ کردیا

FOLLOW US