Monday January 20, 2025

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 300ارب سے زائد سیلز ٹیکس چھوٹ، سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز

نیو یارک : آئی ایم ایف نے شوکت ترین کو 300 ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس چھوٹ اور سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز دیدی۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفد کے ہمراہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا اور پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولیوں ، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی ، ملاقات میں قرض پروگرام بحالی پر تبادلہ خیال کیا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو معاشی اقدامات پر قائل کرنے کی کوشش کی ۔آئی ایم ایف نے جنرل سیلز ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی تجویز دی ۔

وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی پٹائی، چین نے ویڈیو جاری کردی

” بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔“ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کر دیا کہ گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بجلیاں گرا دیں

FOLLOW US