Monday January 20, 2025

” بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔“ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

لاہور : حکومت نے گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی سمیت متعدد اشیاءکی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کیا تاہم پیسے اکھٹا کرنے کی کوشش حکومت کی یہاں پر ختم نہ ہوئی اور صبح سویرے پٹرول کی قیمت میں بھیجی گئی سمری سے دو گنا اضافہ کر دیا گیا جس پر عوام کا فی غصے میں دکھائی دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر جن اشیاءکی قیمت بڑھائی گئی ان میں گھی ، کوکنگ آئل ، بوٹ پالش ، سرف سمیت متعدد اشیاءشامل ہیں ، اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کیا اور کہا کہ ” بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی ہے جی ! پٹرول ساڑھے دس روپے اور ڈیزل ساڑھے بارہ روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اسکے ساتھ ہی ساتھ بجلی بھی مہنگی ہو گئی ہے اور یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اہم اشیاءسمیت بوٹ پالش بھی مہنگی کر دی گئی ہے

امریکہ میں بیٹھ کر وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرول مہنگا کرنے کی وجہ بتا دی

اب پالش سے پہلے بہت سوچنا پڑیگا بہتر ہو گا پالش نہ ہی کریں۔“ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 روپے سے 109 روپے فی کلو تک قیمت بڑھا دی ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر اشیاءبھی مہنگی کر دی گئی ہیں ۔500 گرام سرف کا پیکٹ 5 روپے مہنگا ہو کر 170 روپے کا ہو گیا ہے ، صابن کی قیمت میں 3 روپے ،جوتوں کی پالش کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اتنا اضافہ کر دیا کہ گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، بجلیاں گرا دیں

FOLLOW US