Sunday January 19, 2025

وفاقی حکومت کا19 اکتوبر کوعید میلادالنبیﷺکی عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے 19اکتوبر کوعید میلادالنبیﷺکی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، 12 ربیع الاول کو ملک بھر جشن عید میلادالنبیﷺ بھرپور مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کیبنٹ ڈویژن نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، 19 اکتوبر کو ملک بھر میں نجی وسرکاری دفاترز اور ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ خواتین، بزرگ ، بچے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بھی 12ربیع الاول بروز منگل19 اکتوبر کو عام تعطیل کردی ہے۔

30 سالہ لڑکی کا اپنے ماں باپ کو ڈی این اے ٹیسٹ کٹ کا تحفہ، نتیجہ آیا تو لڑکی کی ماں کا ایسا شرمناک جھوٹ پکڑا گیا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کتنی رکھی گئی ہے؟ آئی سی سی نے ایسا اعلان کر دیا کہ کھلاڑیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

جادو ٹونے کے بیانات کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے قریب سے مصنوعی گڑیاﺅں کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

FOLLOW US