Monday November 25, 2024

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی گئی

اسلام آبا د: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ منگل کو وفاقی کابینہ کااجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں معروف ایٹمی سائنسداد ، محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس کے دور ان ایم کیو ایم کے سید امین الحق نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کا ائیر پورٹ ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کسی شہر یا سائنسی عمارت کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ایم کیو ایم نے انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا ۔ سید امین الحق نے کہاکہ ہم اتحادی ہیں انتخابی اصلاحات میں ہمیں اعتماد پر لیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کا شکوہ جائز ہے ،ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔جی ڈی اے نے بھی انتخابی اصلاحات کے معاملے پر ایم کیو ایم کی حمایت کر دی۔

’میں معافی مانگتا ہوں ‘ اقرار الحسن نے عا ئشہ اکرم کی حمایت کرنے پر معافی مانگ لی

آئی ایم ایف نے آئندہ سال مہنگائی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی رواں سال مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد، آئندہ سال مہنگائی 9.2 فیصد ہوسکتی ہے

3 ہزار کروڑ کے اثاثوں کا مالک کون ہوگا؟ امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

FOLLOW US