Sunday January 19, 2025

3 ہزار کروڑ کے اثاثوں کا مالک کون ہوگا؟ امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

ممبئی : بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اداکار امیتابھ بچن 400 ملین ڈالر یا تین ہزار کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کی کمائی کا بڑا حصہ برانڈز کی تشہیر کے ذریعے حاصل ہوتا ہے۔ وہ ایک برانڈ کی انڈورسمنٹ کے چھ سے سات کروڑ روپے لیتے ہیں۔ سلیبرٹی نیٹ ورتھ کے مطابق امیتابھ بچن کے اثاثوں کا تخمینہ 400 ملین ڈالر کے قریب ہے اور وہ شاہ رخ خان کے بعد بالی ووڈ کے دوسرے امیر ترین اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کا تخمینہ 600 ملین ڈالر لگایا جا تا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 79 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے اثاثوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلے ہی وصیت کر رکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دونوں بچوں کو جائیداد میں سے برابر کا حصہ ملے گا۔ ان کی وصیت کے مطابق ان کی بیٹی شویتا بچن نندا اور ابھیشک بچن کو فی کس 1500 کروڑ روپے ملیں گے۔

3 ہزار کروڑ کے اثاثوں کا مالک کون ہوگا؟ امیتابھ بچن کی وصیت سامنے آگئی

آئی ایم ایف نے آئندہ سال مہنگائی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی رواں سال مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد، آئندہ سال مہنگائی 9.2 فیصد ہوسکتی ہے

چین اور بھارت میں مذاکرات ناکام، سرحد پر کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی، نیا خطرہ

FOLLOW US