Sunday January 19, 2025

بارشیں ابھی جاری ہیں ،اگلے چوبیس گھنٹوں میں کن کن شہروں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی؟ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان

اسلام آباد: منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ بلند پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔اسلام آباد میں بعض مقامات پرصبح یا بعد از دوپہرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ صوبہ کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کے بے باک فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منڈی بہاولدین 38، اسلام آباد (سیدپور37، زیرپوائینٹ20، ایئر پورٹ 04، بوکرا02، گولڑہ01،)، منگلہ 33، راولپنڈی (شمس آباد22 ،چکلالہ10)، چکوال 14، مری 09، اٹک06، جہلم 04، کشمیر: کوٹلی22، گڑھی دوپٹہ18، مظفرآباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 12)، راولاکوٹ 13، خیبرپختونخوا : کاکول 16، کالام 12، ما لم جبہ 08، کوہاٹ04 ، سیدوشریف، چراٹ، بالاکوٹ02، پشاور(ایئرپورٹ)، دیر، پٹن01، گلگت بلتستان: بگروٹ 13، استور، گلگت 08، بابوسر ٹاپ 05، چلاس02، گوپس میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،لسبیلااورگوادرمیں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ڈاکٹر عبد القدیر خان کی 2 بیٹیاں جانتے ہیں انکی اہلیہ کون اور انکا تعلق کس ملک سے ہے؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج چھ ماہ کی کم ترین سطح پر بند مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 108ارب سے زائد روپے ڈوب گئ

FOLLOW US