Monday January 20, 2025

بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول بھٹو ماموں بن گئے

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔ زرداری خاندان کو اس خوشی کے موقع پر سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح 30 جنوری کو ہوا، بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔

تمہاری داتا دربار پھنسنے والی ویڈیو بھی پاس ہے، ریمبو کی عائشہ کو بلیک میل کرنے کی آڈیو سامنے آ گئی

دلہن بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کو دیکھ کر بینظیر کے چاہنے والوں کو انہی کا خیال آیا اور جب ان کی تصاویر کو دیکھا گیا تو جوڑوں کے رنگ میں مماثلت نظر آئی۔ بینظیر بھٹو نے بھی اپنی زندگی کے اس بڑے دن سفید لباس پر سنہری رنگ سے ہاتھ کے کام کا جوڑا زیب تن کیا تھا، ایسے ہی بختاور بھٹو نے بھی سنہری رنگ کا ہی انتخاب کیا جس میں ہاتھ سے کڑھائی کا کام بھی نظر آرہا ہے۔

پہلے جہاز میں باتھ روم صاف کرتا تھا اور اب پائلٹ بن گیا ۔۔ پائلٹ بن کر سب کو حیران کرنے والا شخص کون ہے؟ جانیں اس کی کہانی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان

FOLLOW US