Monday January 20, 2025

پاکستان کے اہم شہر میں کار بم دھماکہ ، پاکستانی معروف صحافی جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان کے اہم شہر میں کار بم دھماکہ ، پاکستانی معروف صحافی جاں بحق ہو گئے ۔۔۔۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے شہر حب میں کار بم دھما کے کے نتیجے میں مقامی صحافی شاہد زہری جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں سوار صحافی شاہد زہری آر سی ڈی شاہرہ پر سٹی پولیس تھانے کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اس دوران بم دھما کہ ہوا۔ بم دھما کے سے شاہد زہری شدید زخمی ہوئے زخمی ہونے پر شاہد زہری کو کراچی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخمیوں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس بم دھما کے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے کہا کہ بم گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مقامی صحافی شاہد زہری نجی ٹی وی میٹرو ون نیوز کے رپورٹر تھے۔ جس میں گاڑی کو بم دھ م ا کے سے تباہ ہوتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب میں بم بم دھما کے میں مقامی صحافی شاہد زہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) قبول کر لی ہے۔

افسوسناک انجام ، جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد عائشہ ٹک ٹاکر بارے آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

آپ واقعی محسن پاکستان تھے ، ڈاکٹر عبد القدیر خان نے شعیب اختر کیساتھ ایسا کیا کام کیا کہ وہ آج بھی انہیں دعائیں دیتے نہیں تھکتے ؟ حیران کن انکشاف

FOLLOW US