Monday May 6, 2024

آئی پی ایل کے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی نے لڑکی کو گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کر دیا

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کے ہاتھوں شکست کے باوجود چنئی سُپر کنگز (سی ایس کے) کے کھلاڑی دیپک چاہر نے سٹیڈیم میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سیزن کے میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سُپر کنگز کو شکست دی جس کے بعد جہاں پوری ٹیم اُداس تھی وہیں ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنی ٹیم کی ناکامی کو یادگار دن میں تبدیل کردیا۔ دیپک چاہر نامی بھارتی کرکٹر نے میچ کے اختتام کے بعد سٹیڈیم میں موجود اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی جس پر اُن کی گرل فرینڈ نے فوراََ ’ہاں‘ کہہ دی۔ بھارتی کرکٹر نے گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے

’’ ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں اور وہ مجھے ۔‘‘ مینار پاکستان واقعہ کی متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

کہ جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ حیران رہ جاتی ہے دیپک چاہر اپنی گرل فرینڈ کو سب کے سامنے انگوٹھی پہناتے ہیں جس کے بعد اُن کی گرل فرینڈ بھی اُنہیں انگوٹھی پہناتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر نے کیپشن میں لکھا کہ ’خاص لمحہ۔‘ بھارتی کرکٹر کی پوسٹ کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اُن کے لیے خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی ، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں

FOLLOW US