Monday November 25, 2024

مریم نواز کے پاس ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کی معلومات پہلے سے تھیں

اسلام آباد : سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی اور مریم نواز کے حوالے سے بڑی خبر دے دی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کے پاس ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کی معلومات پہلے سے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو الزامات عائد کئے، انہیں 2 ہزار فیصد یقین تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تین دن قبل ایک ن لیگی رہنما نے بھی یہی کہا ، جس پر میں نے ان سے کہا کہ میں نے بھی سُنا ہے لیکن یہ تو معمول کے تبادلے ہیں جو اکتوبر میں ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر دس اکتوبر تک ہو جائیں گے جس پر ن لیگی رہنما نے مجھے کہا کہ دس اکتوبر کو نہیں ، یہ تبادلے چھ اکتوبر کو ہوں گے۔

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر کو ہوگی یکم ربیع الاول کل بروز جمعہ 8 اکتوبر کو ہوگی

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں نے اسلام آباد میں کچھ صاحب علم لوگوں سے دریافت کیا تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے تبادلے سے متعلق ان کے پاس مصدقہ اطلاع نہیں تھی لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما پورے وثوق سے کہہ رہے تھے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری رائے ہے کہ آپ نے دیکھا ہو گا کہ نہ صرف پاکستان کا سوشل میڈیا اس معاملے پر پُر اعتماد تھا بلکہ بھارت میں بھی اس معاملے کو ڈسکس کیا جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے ہوئے جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔

گڈزٹرانسپورٹرزکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال حکومت نے وعدہ کیا تھا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 40 پر لے کرآئیں گے

FOLLOW US