Monday November 25, 2024

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر کو ہوگی یکم ربیع الاول کل بروز جمعہ 8 اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد : ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس میں ملک بھر کی زونل کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک میں آج بروز جمعرات 7 اکتوبر کو ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے، لہذا یکم ربیع الاول کل بروز جمعہ 8 اکتوبر جبکہ عید میلاد النبیﷺ 19 اکتوبر کو ہوگی۔ 12 ربیع الاول بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہی محکمہ موسمیات کے ماہرین جمعرات کی شام کو چاند نظر آ جانے کی پیشن گوئی کر چکے تھے۔ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش گزشتہ روز 4 بجے کے بعد ہو گئی تھی، جس کے بعد آج بروز جمعرات کی شام کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات تھے۔ واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل دی جاتی ہے، اس روز پورے ملک میں تمام نجی و سرکاری ادارے بند رہتے ہیں، ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔

گڈزٹرانسپورٹرزکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال حکومت نے وعدہ کیا تھا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 40 پر لے کرآئیں گے

گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی بیٹے سے پہلی ملاقات ، اس موقع پر آریان خان کیا کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

FOLLOW US