Monday January 20, 2025

گڈزٹرانسپورٹرزکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال حکومت نے وعدہ کیا تھا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 40 پر لے کرآئیں گے

پشاور: گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کردی، حکومت نے وعدہ کیا تھا پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 40 پر لے کرآئیں گے،مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 85 روپے کی سطح پر واپس لائی جائیں،مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے تک پھیلا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق آل گڈزٹرانسپورٹ خیبرپختونخواہ نے بھی آج پہیہ جام ہڑتال کی ہے، چھوٹی بڑی گاڑیاں جگہ جگہ کھڑی کردی گئیں، ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ 2018 میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 85 روپے تک تھی، مطالبہ ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی سطح پر واپس لائی جائیں، حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں چالیس پر لے کر آئیں گے۔ آل گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان کا کہنا ہے کہ ہمارے احتجاج کو آج تین دن ہوگئے ہیں لیکن حکومت نے تاحال رابطہ نہیں کیا، ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

گرفتاری کے بعد شاہ رخ خان کی بیٹے سے پہلی ملاقات ، اس موقع پر آریان خان کیا کرتے رہے ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اگر ہمارا مطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ پورے تک پھیلا دیں گے۔ دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران چوہدری عاطف گجر، چوہدری گل شیر وڑائچ ، چوہدری بشارت وڑائچ ، ماجد زمان اعوان ، چوہدری مزمل حسین ، حاجی امتیاز ، حاجی ظفر، چوہدری اعجاز گجر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مہنگا ئی عوام کیلئے کورونا سے زیادہ خطر ناک ثابت ہورہی ہے،پٹرول کے بعد بجلی کی قیمتو ں میں اضا فہ عوام کو خودکشیاں اور معا شی پہیہ جام کرنے کا سبب بنے گا، ٹائر مہنگے ، پٹرول، ڈیزل مہنگا، ٹیکسوں کی بھرمار کے باوجود موجودہ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر چلانے کے قابل رہا ہے، تحریک انصاف حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے اور آئے روز عوام پر مہنگائی بم بر سانے سے باز آ جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک بھر سے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر بدقسمتی سے عدالتی فیصلے کے باجود ریاستی ادارے اوور لوڈنگ کے جن کو قابوکر نے میں ہر جگہ ناکام ہو چکے ہیں، ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قومی شاہراہوں کو بچانے کیلئے اوورلوڈنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، اوور لوڈنگ قومی شاہراہو ں کو نقصان پہنچانے کے ساتھ حادثات کا سبب بن کرکئی گھرانوں کے چراغ گل کرچکی ہے۔

“فیصل واوڈا سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے” عمر چیمہ کا تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US