Thursday May 2, 2024

آئی سی آئی جے نےوزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ دیدی،700 سے زائد پاکستانیوں میں سات سیاستدان بھی شامل

اسلام آباد: آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز جاری کردیئے ، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ، پنڈورا پیپرز میں شوکت ترین، خسرو بختیار کے اہل خہ، سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے، علیم خان، سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنی سامنے آئی ہےجبکہ وزیراعظم عمران خان کوکلین چٹ مل گئی ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کے بعد ایک اور عالمی ہنگامہ برپا ہوگیا،آئی سی آئی جے نے پنڈورا پیپرز جاری کردیئے ،پنڈوراپیپرز میں پاناما پیپرز سے بھی بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں ، پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ،پنڈورالیکس میں 600 سے زائد صحافیوں نے تحقیقات کیں ،پنڈورا پیپرز میں117 سے زائد ممالک میں مالی کرپشن سے متعلق دستاویزات ہیں،ایک کروڑ17 لاکھ سے زائد دستاویزات میں مالی کرپشن کے شواہدموجود ہیں۔ پنڈورا پیپرز میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ،

پنڈورا لیکس، مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے آف شور کمپنیوں کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا

پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے ،سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی سامنے آیا ہے،پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی ،وزیر صنعت خسرو بختیار کے اہل خانہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکلی جبکہ ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے ۔پنڈورا پیپرز میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران ، کچھ بینکاروں کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آئیں ، اس کے علاوہ کچھ کاروباری شخصیات، کچھ میڈیا مالکان کی آف شور کمپنیاں بھی سامنے آئیں ۔ پنڈورا پیپرز میں اسحاق ڈار کے بیٹے کا نام بھی شامل،علی جہانگیر صدیقی، عدنان آفریدی بھی پنڈوراپیپرزشامل،معروف کاروباری شخصیت عارف نقوی کا نام بھی شامل ہیں،شرجیل میمن کی بھی آف شور کمپنی نکل آئی

’پنڈورا پیپرز لیکس ، عمران خان کا امتحان ہے ‘ معروف اینکر پرسن کامران خان بھی میدا ن میں آگئے

’’کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا ‘‘

FOLLOW US