اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے آف شور کمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے کہا کہ میری آف شور کمپنی ہونے کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ان کا کہنا تھاکہ قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں اپنے وکیل کو ہدایت جاری کردی ہیں۔جنید صفدر کا کہنا تھاکہ میری کوئی آف شورکمپنی نہیں، میں طالبعلم ہوں اور میرا صرف ایک بینک اکاونٹ ہے۔ خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا تھاکہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نام 5 آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔تاہم پنڈورا پیپرز پر تحقیق کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے جنید صفدر سمیت شریف خاندان کے کسی بھی فرد کا نام پیپرز میں ہونے کی تردید کی۔ اس کے علاوہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بھی پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس خبر کی فوری تردید کرتے ہوئے معافی نہ مانگی گئی تو چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گی ۔
’پنڈورا پیپرز لیکس ، عمران خان کا امتحان ہے ‘ معروف اینکر پرسن کامران خان بھی میدا ن میں آگئے
’’کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا ‘‘
پنڈور ا لیکس ، گلو کارہ شکیرا اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی پھنس گئے