Thursday May 2, 2024

عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

کراچی: شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے البتہ انہوں نے اپنے بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔

پنڈورا لیکس، مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے آف شور کمپنیوں کی خبر چلانے والے چینلز کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا

’پنڈورا پیپرز لیکس ، عمران خان کا امتحان ہے ‘ معروف اینکر پرسن کامران خان بھی میدا ن میں آگئے

’’کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا ‘‘

FOLLOW US