Wednesday January 22, 2025

کیا ویڈیو میں نظر آنے والے کمرے جیسا کوئی کمرہ گورنر ہاؤس میں بھی ہے؟ اس سوال پر زبیر عمر نے ہنستے ہوئے کیا کہا؟

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق گورنر سندھ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ ان سے منسوب ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کام گورنر ہاؤس میں بھی ہوتے رہے ہیں، اب ہماری مخالف پارٹی کا گورنر ہے، اس سے گورنر ہاؤس کا ریکارڈ نکلوالیا جائے تو حقیقت سامنے آجائے گی۔ ایک یوٹیوب ویڈیو اینکر پرسن منصور علی خان نے زبیر عمر سے سوال کیا کہ کیا ویڈیو میں نظر آنے والے کمرے جیسا کوئی کمرہ گورنر ہاؤس میں بھی ہے؟ اس سوال کے جواب میں زبیر عمر نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ ایسا کوئی کمرہ ہے، بیک گراؤنڈ میں نہیں جاتے کہ کوئی کمرہ ہے یا نہیں، گورنر ہاؤس میں تمام آنے جانے والوں کی اینٹری کی جاتی ہے، اب تو ہماری مخالف پارٹی کا گورنر ہے ، ان سے کہیں کہ ریکارڈ نکلوالے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی فرشتے نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی اور فرشتہ ہے، لیکن وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے ویڈیوز بنائی ہیں، وہ سامنے کیوں نہیں آتے، اگر سچے ہیں تو سامنے آئیں، میں سچا ہوں تو سامنے بھی آگیا لیکن وہ کیوں چھپتے پھر رہے ہیں؟

سی این جی پٹرول سے زیادہ مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 184 روپے مقرر

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں‘ رمیز راجہ باسط علی کے ’’ریمبو‘ ‘کہنے پر برہم ہو گئے

FOLLOW US