Wednesday January 22, 2025

میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں‘ رمیز راجہ باسط علی کے ’’ریمبو‘ ‘کہنے پر برہم ہو گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میٹنگ کے دوران ’ریمبو‘ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز کے ساتھ ہونے والی ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ باسط علی نے مٹینگ کے دوران 59 سالہ رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ پلا دی۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا، ’کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں‘۔ باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز نے بھی سنجیدگی اختیار کرلی اور موضوع سے متعلق ہی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا کریں۔

’کپل شرما سمیت متعدد فنکار عمر شریف کی نقل کرتے تھے ‘ بھارتی کامیڈین جونی لیور کا عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

کیا آپ جانتے ہیں کہ شرمیلافاروقی کی والدہ کون ہیں؟ جانیں خوبصورت سیاسی شخصیت شرمیلافاروقی کی والدہ کے بارے میں چند سچ

FOLLOW US