Wednesday January 22, 2025

سی این جی پٹرول سے زیادہ مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 184 روپے مقرر

لاہور: سی این جی پٹرول سے زیادہ مہنگی ہوگئی، نئی فی کلو قیمت 184 روپے مقرر، سندھ میں 15 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے، پنجاب میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 123 روپے مقرر۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔سندھ میں 15 روپے اورپنجاب میں 8 روپے فی لیٹر کیا گیا ہے ۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیا ث عبد اللہ پراچہ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ سیلز ٹیکس میں اضافے اور اسپاٹ مارکیٹ کی مہنگی خرید اورڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ایل پی جی کی طرح ایل این جی کی امپورٹ پر بھی فوری طور پر سیلز ٹیکس کم کیا جائے اور غریب عوام کے فیول کو سستا کیا جائے۔ اضافے سے سندھ میں قیمت184روپے جبکہ پنجاب میں123.40پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔ غیا ث پراچہ نے کہا کہ اگر ٹیکسز دیکھے جائیں تو سندھ میں قیمت200روپے اور پنجاب میں 140روپے فی لیٹر سے زائد بنتی ہے لیکن اس کے باوجود سی این جی والے نقصان میں فروخت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، ایل پی جی، ایل این جی سب ہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا۔

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں‘ رمیز راجہ باسط علی کے ’’ریمبو‘ ‘کہنے پر برہم ہو گئے

پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کے پیچھے سازش کا انکشاف روپے کو ایک منظم پلان کے ذریعے کمزور کرکے قومی معیشت کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے سابق مشیر ظفر شیخ کا دعویٰ

FOLLOW US