Wednesday January 22, 2025

جرمنی کے نیورمبرگ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

برلن : جرمنی کے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے اور عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے کلیئرنس پیر کو ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ سے سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا، جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کیلئےکمرشل پرواز یا پھر ائیر ایمبولنس استعمال ہوگی۔

’’الوداع لیجنڈ‘‘کمال کے اداکار تھے دنیاانہیں ہمیشہ یادرکھے گی بھارتی شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

ن لیگی اراکین بھی باغی ؟ہم نواز شریف کے بیانیے کیساتھ نہیں چل سکتے

FOLLOW US