Wednesday January 22, 2025

’’الوداع لیجنڈ‘‘کمال کے اداکار تھے دنیاانہیں ہمیشہ یادرکھے گی بھارتی شوبز شخصیات بھی عمر شریف کے انتقال پر افسردہ

ممبئی : پاکستان کے نامور کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر بھارتی شوبز شخصیات نے بھی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔عمر شریف رحلت پر بھارتی گلوکاری دلیر مہدی کا کہنا تھاکہ عمر شریف کمال کے اداکار تھے، مداح ان کا کام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اس کے علاوہ معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بھی ٹوئٹ کی اور ’الوداع لیجنڈ‘ کہا۔کامیڈین و اداکار سدیش لہری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ الوداع عمر شریف، پوری دنیا کو ہنسانے والے نے آج سب کو رلا دیا۔خیال رہے کہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔عمر شریف کے خاندانی ذرائع نے اداکار کی جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کی۔ان کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

اناللہ واناالیہ راجعون۔اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کر گئے

خاتون سماجی کارکن شیبا گل والد سمیت قتل

FOLLOW US