اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افغانستان میں کالعدم اور دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جن کی طرف سے حملوں کا خدشہ ہے،ہمارے ادار ے مکمل الرٹ ہیں،عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہے اس نے کبھی کرپشن نہیں کی ، عمران خان ایک فائٹر ہے وہ لڑے گا ،عمران خان حکومت میں پانچ سال پورے کرے گا۔اگلا الیکشن عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکرائے گا ، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور انہی کےساتھ رہوں گا ،ن لیگ الیکشن سے پہلے تین گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی ،ن ش کے بعد تیسرا گروپ نکلنے والا ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نوازشریف کی سیاست کو دور دور تک نہیں دیکھ رہا ،کہتے ہیں کلین چٹ مل گئی ہے ،اگر ملی ہے تو واپس پاکستان آجائیں ،شہبازشریف آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہے ،شہبازشریف کوشش کریں تو آئندہ سیاست میں ہوں گے،ن لیگ الیکشن سے پہلے تین گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی ،ن ش کے بعد تیسرا گروپ نکلنے والا ہے ،
آنےوالے الیکشن شفاف ہوں گے ، پنجاب میں تحریک انصاف اور ن لیگ کا مقابلہ دیکھ رہا ہوں ، پیپلزپارٹی کا پنجاب میں کوئی چانس نہیں ، اُنہوں نے خود کو ایک صوبے تک محدود کر رکھا ہے ، بلوچستان میں پیپلز پارٹی تھوڑی بہت سیاست کرے گی ، بلاول بھٹو پتہ نہیں امریکہ کے دورے کیوں کر رہا ہے ؟۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی بہتری ،امن کےلئے کردارادا کرتا رہے گا ،افغانستان میں کالعدم اور دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں ، خدشہ ہے دہشت گرد پاکستان میں حملے کریں گے لیکن ہمارے ادارے چوکنا ہیں، پاکستان کی افواج دنیا کی عظیم افواج میں سے ایک ہے ،افغانستان میں روس کے خلاف اسلحہ امریکہ اور نیٹو نے متعارف کرایا ،طورخم بارڈر پر پہلی بار بائیومیٹرک مشین نصب کی،افغانستان کے بارڈر پر باڑ لگائی ہے مگردیوار کے متعلق نہیں سوچا،ہم بھارت کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں،بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں ، بھارت میں مذہبی دہشتگردی ہورہی ہے اور وہاں مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا ہے ،الیکشن میں بی جے پی نے کسی بھی مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دی ،پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ،پاکستان کے روس ،افغانستان ،ایران سے بھی اچھے تعلقات ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی ضرور ہے اس میں کوئی شک نہیں ،موجودہ حکومت مہنگائی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہے ،پچھلی حکومتیں تیل اور گیس کے معاہدے جان بوجھ کر مہنگے کر گئیں اسی لئے ملک میں مہنگائی کی شدت ہے ،چار چیزوں کی مہنگائی ہے ،پاکستان میں مافیاز ہیں جو قیمتوں میں ردوبدل کر دیتی ہیں ،دال ،آٹا، چینی ، گھی انہی چار چیزوں کا مسئلہ ہے لیکن وزیراعظم عمران خان بہت جلد اس مسئلے پر قابو پا لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھی پاکستان کے اہم کردارکا ادراک ہے ، نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی پر پاکستانی عوام نے دوپہر کا کھانا نہیں چھوڑا،سب ٹھیک ہو جائے گا ،
طوفان کا رخ کراچی کی طرف، عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
ہم پر دنیا نے ذمہ داری ڈالی تو طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا ،بات چیت کی ، ہمیں کسی کے ملک میں مداخلت نہیں ہمیں خود کو ٹھیک کرنا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں کسی کو صفائی دینے کا قائل نہیں ہوں ، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،ان کےساتھ رہوں گااور انہی کے ساتھ ہی جاؤں گا،عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہے اس نے کبھی کرپشن نہیں کی ، عمران خان ایک فائٹر ہے وہ لڑے گا ،پانچ سال پورے کرے گا ،میری ذاتی رائے کے مطابق اگلا الیکشن عمران خان الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرکرائے گا، عمران خان ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا ،اوورسیز پاکستانی معیشت کو سہارا دیے ہوئے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین نیب نے پہلی مرتبہ بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے ، حکومت چاہے تو چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں مزید توسیع دے سکتی ہے ، اس معاملے پر میری وزیراعظم سے بات ہوئی تھی ۔
جمعہ کے دن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو خوشخبری سنا دی
مقام ابراہیم ؑپر خانہ کعبہ کا خوب صورت عکس ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل