Wednesday January 22, 2025

منی لانڈرنگ ریفرنس،شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جُرم عائد کر دی گئی

لاہور : مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جُرم عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔ نصرت شہباز پر نمائندے چوہدری نواز ایڈووکیٹ کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی جبکہ عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ایک بار پھر کیسز کو الگ الگ تاریخوں میں مقرر کرنے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تین ریفرنسز ميں ایک ہی تاریخ سے گواہوں کے بیان ریکارڈ نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے کہا کہ جب گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا شروع ہوں گے تو دیکھ لیں گے۔

شیخ رشید کا اسلام آباد میں ایسا بازار قائم کرنے کا اعلان جس میں خواتین دکاندار اور خواتین ہی گاہک ہوں گی

جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرکے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ 16ستمبر کو شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ٹرائل جوائن کیا تھا جس پر احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نصرت شہباز کو نمائندے کے ذریعے فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کیا تھا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ جبکہ نیب عدالت نے نصرت شہباز کو عدالت پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا تھا۔شہباز شریف نے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں موقف اپنایا تھا کہ اہلیہ نصرت شہباز علاج کے لیے بیرون ملک ہیں لیکن وہ ٹرائل جوائن کرنا چاہتی ہیں۔ جیسے ہی واپس آئیں گی ٹرائل جوائن کرلیں گی لہٰذا نیب عدالت کا اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور نصرت شہباز کو نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے۔

شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے، اپوزیشن لیڈر ایک بار پھر کمر درد میں مبتلا ہو گئے، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

FOLLOW US